ایپل، سام سنگ اور شیاؤمی جیسی بڑی کمپنیوں کو اسمارٹ فون کے پرزے فراہم کرنے والی کمپنی ونگ ٹیک اپنا کاروبار بیچ رہی ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ امریکی بلیک لسٹ میں آنے کے بعد کیا ہے۔
ونگ ٹیک ٹیکنالوجی ایپل، سام سنگ اور شیاؤمی جیسی بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کو پرزے فراہم کرتی ہے
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کنزیومر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کاروبار کو ایپل کی سپلائی کرنے والی کمپنی لکشیئر کو فروخت کرکے سیمی کنڈکٹر کے کاروبار پر توجہ مرکوز کرے گی۔
کمپنی نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول اور کمپنی کی ضروریات کے پیش نظر وہ کاروبار فروخت کر رہی ہے۔ کمپنی نے لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی تیاری میں مصروف اپنی 9 ذیلی کمپنیوں کو لکشیئر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ صرف سیمی کنڈکٹر بنانے پر توجہ دے گا۔ معاہدے کی لاگت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ونگ ٹیک چین کا سب سے بڑا کنٹریکٹ مینوفیکچرر جب کہ 2023 میں اسمارٹ فون ڈیزائن کرنے والی دنیا کی تیسری سب سے بڑی کمپنی تھی۔
آنر، سام سنگ اور شیاؤ می سے ملنے والے آرڈرز کی وجہ سے کمپنی کے اسمارٹ فون کی ترسیل میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی بیرون ملک اے آئی اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کے شعبے میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔
امریکی محکمہ تجارت نے دسمبر میں ونگ ٹیک سمیت 140 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا تھا۔ یہ فیصلہ چین کو جدید سیمی کنڈکٹرز بنانے سے روکنے اور امریکی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ چین اور امریکا کے درمیان گزشتہ کئی سال سے تجارتی جنگ جاری ہے اور امریکہ نے کئی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔