اہم ترین

مشتاق محمد، انضمام، سعید انور اور مصباح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

مشتاق محمد، سعید انور ، انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم 2024 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس ہال آف فیم میں شامل تھے۔

مشتاق محمد نے 1959ء سے 1979ء تک پاکستان کی نمائندگی کی اور کپتان بھی رہے۔1977ء میں ان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ جیتا۔ وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1999ء کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کوچ بھی تھے۔

سعید انور نے 1989ء سے 2003ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بنائیں۔ 1996ء، 1999ء اور 2003ء کے ورلڈ کپ میں ان کی تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔

انضمام الحق نے 1991ء سے 2007ء تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور 1992ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن رہے۔

مصباح الحق نے 2001ء سے 2017ء تک پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم 2016ء میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن پر آئی۔وہ 2009ء میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

پاکستان