اہم ترین

ایک چیمپئنز ٹرافی کے لئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتا: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے۔ اوپننگ بیٹر کا لندن میں علاج جاری ہے

صائم ایوب کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیک ان کی حتمی شمولیت لندن میں ان کے معالجین کی رائے سے مشروط ہے۔

ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ وہ خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں۔۔ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔پلستر کھلنے کے بعد اسکی انجری ریکوری مرحلے میں آجائے گی۔ایک چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔

پاکستان