آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کو اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنے کے لئے جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔
دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔ پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہونگی۔ جب کہ سب سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے تک ہوگی۔
آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ داھیانے کہا کہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شائقین کو بہترین کرکٹ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی۔ نئے اپ گریڈ اسٹیڈیمز میں شائقین کھیل کے خوبصورت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور اس کھیل سے انکی محبت میں اضافہ ہو۔