ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ ہرادیا، اس کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی برابر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں جیت کے لئے 254 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے میچ کے تیسرے دن 4 وکٹوں پر 76 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس طرح دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دی۔
اس شکست کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر جہاں ایک جانب پاکستانی بلے بازوں کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں پچ کے بارے میں بھی بات ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہاکستان اپنے ہی بچھائے گئے جال میں پھنس گیا۔ ویسٹ انڈیز سے ایسی پچ پر ہار گیا جو اس کے اپنے سپنرز کے لیے موزوں تھی۔