اہم ترین

غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی

حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی اپنے آبائی علاقوں کی جانب واپہسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

الجزیرہ اور اے ایف پی کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر عمل درآمد کے بعد شمالی غزہ سے اپنا گھر بار چھوڑنے والے افراد دوبارہ آبائی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ صرف ایک دن میں دو لاکھ سے زائد فلسطینی شمالی غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

غزہ میں حماس کے سرکاری انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی فوج کی بمباری سے شمالی غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چُکا ہے۔

عرب دنیا کی نمائندگی کرنے والی 22 رکنی تنظیم عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا ہے کہ عرب لیگ امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطینیوں کی مجوزہ نقل مکانی کے خلاف مصر اور اردن کے موقف کی اصولی حمایت میں کھڑی ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق احمد ابو الغیط نے کہا کہ عربوں کا موقف فلسطینیوں کے بارے میں “غیر متزلزل” ہے، چاہے وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہو یا غزہ میں۔ فلسطینی قوم کی مزاحمت، دوسرے عرب ممالک کی حمایت کے ساتھ، “فلسطینی کاز کو ختم کرنے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنا دے گی۔

پاکستان