اہم ترین

وزیراعظم وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہیں، وہ چاہتے ہیں مذاکرات آگے بڑھیں

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا، کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے پی ٹی آئی کی کمیٹی سے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں، اب بھی صدق دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ وہ آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو بھی تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے۔ انشاء اللّٰہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کالے دھندے کے نتیجے میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش ہوئی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

پاکستان