اہم ترین

سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کرنے والا ملعون عراقی شہری جہنم واصل

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اور اسے نذر آتش کرنے والے ملعون عراقی شہری 38 سالہ سلوان مومیکا کی لاش اس کے گھر سے ملی ہے۔ ملعون کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے ۔

غیر ملکی نیوز ویب سائیٹس کے مطابق سویڈن اسٹاک ہوم کی پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات دارالحکومت کے علاقے سوڈرٹلجے میں فائرنگ کے واقعے کے بارے میں اطلاع ملی۔ انہوں نے ایک شخص کو گولیوں کے لگنے سے زخمی پایا، بعد میں اس کی موت ہو گئی اور قتل کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جمعرات (30 جنوری) کو ضلعی عدالت میں سلوان مومیکا کے خلاف نسلی منافرت کے مقدمے کی سماعت پر فیصلہ سنایا جانا تھا لیکن عدالت نے فیصلہ سنانے کا عمل معطل کرتے ہوئے کہا کہ مدعا علیہ کی موت ہو چکی ہے ۔ اس لئے فیصلہ معطل کیا جانا تھا۔

دوسری جانب سرکاری وکیل استغاثہ راسمس امان نے سویڈش خبر رساں ادارے ’ٹی ٹی‘ کو بتایا کہ اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

سلوان مومیکا 2018 میں عراق سے سویڈن آیا تھا اور 2021 میں سوئیڈن میں انہیں 3 سال کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا۔ اس نے 2023 میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

پاکستان