شاہ رخ خان کے ساتھ جوان اور ورون دھون کے ساتھ بے بی جان بنانے کے بعد فلمساز ایٹلی اب سلمان خان کے ساتھ بالکل مختلف قسم کی فلم لے کر آرہے ہیں جس کا نام فی الحال اے 6 ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری بھی وہی کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اے 6 کے بجٹ کا اندازہ 500 کروڑ روپے (بھارتی کرنسی) ؛گایا گیا ہے۔ کیونکہ ایٹلی اس فلم کو الیک الگ اور منفرد انداز میں بنانے کا تہیہ کئے بیٹھے ہیں۔
سلمان خان بھی ایٹلی کے ساتھ کچھ نیا کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں کیونکہ اے 6 میں ان کے لیے مخصوص قسم کا جسم ہونا ضروری ہے۔
ایٹلی اس فلم کے لیے رجنی کانت کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں اور اگر معاملات چلتے ہیں تو یہ واقعی بھارتی سنیما کی سب سے بڑی فلم بن جائے گی جس میں دو بڑے سپر اسٹارز سلمان خان اور رجنی کانت شامل ہوں گے۔
فلم فی الحال پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور 2026 کے موسم گرما تک فلور پر چلی جائے گی۔
ایک انٹرویو میں ایٹلی نے تصدیق کی تھی کہ وہ ایک ایسی فلم بنا رہے ہیں جو سلمان خان کے مداحوں کے لئے باعث فخر ہوگی۔