اہم ترین

پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دی ہیں: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دی ہیں۔

لاہور میں ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، لیکن اب حکومتی اقدامات سے روپیہ مستحکم ہوا ہے اور شرح سود میں بھی کمی آئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستان