شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون 2026 میں پٹھان 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے تاہم فلم ساز ادارے نے اسکے لئے سدھارتھ آنند کی جگہ نئے ڈائریکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مسلسل ناکامیوں کے بعد شاہ رخ خان نے فلم پٹھان ذریعے شاندار واپسی کی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر 543 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
پٹھان 2 میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اور اب سنا ہے کہ فلم پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پٹھان 2 کا اسکرپٹ بھی مکمل کرلیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ پٹھان 2 کی شوٹنگ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ لیکن اس بار سدھارتھ آنند اس سیکوئل کی ہدایت کاری نہیں کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق، پٹھان 2 کی پروڈکشن 2026 کے اوائل میں شروع ہونے کا منصوبہ ہے۔ آدتیہ چوپڑا 2023 کے وسط سے پٹھان 2 کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس سیکوئل کو پٹھان کی کہانی آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
آدتیہ چوپڑا نے شای رخ خان کے مشورے سے شریدھر راگھون اور عباس ٹائر والا کے ساتھ مل کر ایک سنسنی خیز اسکرپٹ تیار کیا ہے ۔شاہ رخ خود بھی اس حوالے سے پرجوش ہیں۔
پٹھان 2 کے لیے ہدایت کار کی تلاش ابھی جاری ہے، کیونکہ سدھارتھ آنند تاریخ کے مسائل کی وجہ سے سیکوئل کی ہدایت کاری نہیں کر سکیں گے۔ اس لیے اب آدتیہ چوپڑا شاہ رخ خان کے اگلے جاسوسی مشن کو ڈائریکٹ کرنے کے لیے ایک نئے وژن کی تلاش میں ہیں۔
فلم 2025 کے آخر میں فلور پر جائے گی، شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں سوہانا خان کے مقابل اپنی آنے والی فلم کنگ کو سمیٹنے کے بعد شوٹنگ شروع کریں گے۔ کنگ کو 2026 میں ریلیز کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔