مسجد نبویﷺ میں رمضان المبارک کے دوران زائرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ماہ مقدس میں دس سے زائد زبانوں میں دروس کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی منتظم اتھارٹی نے رمضاب البارک کے دوران آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی انتطامات مکمل کرلئے ہیں۔ رمضان کی روحانی اہمیت کے حوالے سے زائرین کے لیے 120 سے زیادہ پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔
رمضان آپریشنل پلان کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں انتظامیہ نے تحفیظ قرآن کریم کے 220 حلقوں کا انتظام کیا ہے۔ تلاوت قرآن کی درستگی کے لیے 20 ہزار گھنٹوں پر محیط خصوص کلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں 30 مفتیان اور علمائے کرام موجود ہوں گے۔ جو لوگوں کو مسائل کے شرعی حل سے آگاہ کریں گے۔