اہم ترین

کوئی ایک بھی کھلاڑی بغیر پرفارمنس ٹیم میں نہیں آیا: عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ کوئی بھی ایک کھلاڑی بغیر پرفارمنس ٹیم میں نہیں آیا

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ تمام شعبوں میں بہتری سے ہی میچ جیتا جا سکتا ہے۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی مہارت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بھارت سے شکست پر تمام کھلاڑی افسردہ ہیں ۔ فخر زمان اور صائم ایوب کی انجریز سے نقصان ہوا۔ بھارت کو 280 رنز کا ہدف دیتے تو فائدہ ہو سکتا تھا۔

سابق پیسر نے کہا کہ موجودہ پاکستان ٹیم دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین ٹیم ہے۔ کوئی بھی ایک کھلاڑی بغیر پرفارمنس ٹیم میں نہیں آیا۔ ہمیں پتہ ہےکس کھلاڑی کو کہاں فٹ کرنا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ خوشدل شاہ نےگزشتہ ڈیڑھ سال میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ صائم ایوب کی وجہ سے خوشدل شاہ کو لانا پڑا۔ خوشدل شاہ نے جتنی وکٹیں لیں کوئی اس کے قریب بھی نہیں آیا۔

پاکستان