سینما کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کا سالانہ میلہ ہالی وڈ فلم انورا نے اہنے نام کرلیا۔
امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔
آسکرز ایوارڈز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم انورا نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔
انورا نے بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور اوریجنل اسکرین پلے کے ایوارڈز حاصل کیے۔
فلم کی کہانی ایک 23 سالہ جسم فروش لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جس کی خدمات ایک روز ایک کروڑ پتی روسی خاندان کا بیٹا حاصل کرتا ہے۔
اسی دوران انورا اور نوجوان شادی کرلیتے ہیں۔ وہ بہت خوش ہوتی ہے لیکن کچھ ہی روز بعد لڑکے کے دولتمنت ماں بات امریکا پہنچتے ہیں اور اس کی شادی ختم کرادیتے ہیں۔
اداکارہ مکی میڈیسن نے اس فلم میں نیویارک کی 23 سالہ سیکس ورکر کا کردار نبھایا ہے۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپپنے نام کرنے والی مکی میڈیسن نے کہا کہ سیکس ورکرز کی حمایت کرتی رہیں گی۔ فلم کی کہانی ایک 23 سالہ جسم فروش لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جس کی خدمات ایک روز ایک کروڑ پتی روسی خاندان کا بیٹا حاصل کرتا ہے۔
اسی دوران انورا اور نوجوان شادی کرلیتے ہیں۔ وہ بہت خوش ہوتی ہے لیکن کچھ ہی روز بعد لڑکے کے دولتمنت ماں بات امریکا پہنچتے ہیں اور اس کی شادی ختم کرادیتے ہیں۔
اداکارہ مکی میڈیسن نے اس فلم میں نیویارک کی 23 سالہ سیکس ورکر کا کردار نبھایا ہے۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی مکی میڈیسن نے کہا کہ سیکس ورکرز کی حمایت کرتی رہیں گی۔