پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے نکال دیا تاہم وکٹ کیپر بیٹر ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سلمان علی آغاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم کا اعلان کیا۔
ون ڈے اسکواڈ
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت سلمان آغا کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں عبدالصمد، ابرار احمد ، حارث رؤف، حسن نواز ، جہانداد خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان اور محمد حارث بھی حصہ ہیں۔