دنیا کا طویل ترین بوسہ دینے والے تھائی لینڈ کے جوڑے اکاچائی اور لکسانا تیرانارت نے اب باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
تھائی لینڈ کے جوڑے اکاچائی اور لکسانا تیرانارت نے پہلی بار 2011 میں طویل ترین بوسے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔
دو سال بعد دونوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ انہوں نے مسلسل 58 گھنٹے 35 منٹ طویل بوسہ دیا تھا۔ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے انہیں بغیر سوئے اور نہ کھائے مسلسل کھڑا رہنا پڑا ۔ انہوں نے اپنی جسمانی اور ذہنی برداشت کا امتحان لیا اوراپنی محبت کی مثال قائم کی
اس مقابلے سے انہوں نے ایک ایک لاکھ تھائی بھات کی دو ہیرے کی انگوٹھیاں بھی جیتی تھیں۔ لیکن اب عالمی ریکارڈ بنانے کے 12 سال بعد ان کا رشتہ ختم ہو رہا ہے۔
اگرچہ جوڑے نے اپنی علیحدگی کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ الگ ہو گئے۔وہ باہمی احترام کو برقرار رکھیں گے اور اپنے بچوں کی پرورش مل کر کریں گے
لیکن اکاچائی نے نٹرویو کے دوران کہا کہیہ ہمارے لیے ایک جذباتی طور پر مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہم نے محسوس کیا کہ آگے بڑھنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ہماری ایک دوسرے کے ساتھ بہت سے اچھی یادیں وابستہ ہیں لیکن اب ہمیں اپنے راستے الگ الگ چلنا ہوں گے۔