اہم ترین

بالی ووڈ کی نئی ناکام محبت: تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما ا لگ ہوگئے

بالی ووڈ میں جوڑیاں بنتی اور بگڑتی رہتی ہیں۔ برسوں ساتھ رہنے والے اچانک الگ ہوجاتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی بھی جو 3 سال بعد الگ ہوگئے ہیں۔

دو برس پہلے (2023) ویلنٹائن ڈے پروجے ورما نے انسٹاگرام پرتمنا بھاٹیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ۔ اس کے بعد ان کے تمنا بھاٹیہ کے ساتھ افیئر کی خبروں نے زور پکڑا۔

افواہوں کے حوالے سے اسی دوران ایک انٹریو مٰں تمنا نے کہا تھا کہ ہم نے مل کر کام کیا ہے۔ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ہر ایک کے بارے میں وضاحت کرنا ضروری نہیں ہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔

کچھ عرصے بعد تمنا نے وجے ورما سے محبت اور تعلق کا اعتراف کیا تھا۔ بعد میں وجے نے بھی تمنا کے ساتھ اپنے تعلقات کا برملا اظہار کرلیا۔

وجے نے اپنی محبت کے آغاز کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس کی شروعات لسٹ اسٹوریز سے ہوئی تھی۔ لیکن شوٹنگ کے دوران ہم نے ڈیٹنگ شروع نہیں کی۔ ہم نے ایک ریپ اپ پارٹی کی، اس میں صرف 4 لوگ تھے۔ اس دن میں نے اس سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد بھی پہلی ملاقات کو 20 سے 25 دن لگ گئے۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ انہوں نے دوستوں کے طور پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمنا اور وجے نے ان خبروں پر باضابطہ طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا لیکن دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔

پاکستان