امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو سے منسلک ڈیجیٹل کرنسی ذخائر بنانے کے منصوبے کے اعلان کے بعد کرپٹو مارکیٹ تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔
ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیوں کے اسٹریٹجک ریزرو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں بٹ کوائن، ایتھر، سولانا اور ایکس پی آر جیسی کرپٹو کرنسیاں شامل ہوں گی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے اسٹریٹجک ریزرو بنانے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔
اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہاتھاکہ امریکہ کے کرپٹو ذخائر اس طبقے کو پچھلی بائیڈن انتظامیہ کے کرپٹ حملوں کے برسوں کے بعد فروغ دیں گے۔
اس کے ساتھ ٹرمپ نے امریکا کو دنیا کا کرپٹو کیپیٹل بنانے کے اپنے منصوبے کا بھی اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ امریکہ دنیا کا کرپٹو کیپٹل بن جائے۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی لیکن یہ زیادہ دیر نہیں چل سکی۔
مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نو فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔ بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج بائی نانس پر بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 9.20 فیصد کم ہو کر تقریباً 83 ہزار 662 ڈالر پر آ گئی تھی۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی کریپٹو کرنسی ایتھر کی قدر میں بھی ۤ 11 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔ اور اس ڈیجیتل کرنیس کی قیمت 2 ہزار 94 امریکی ڈالرز ریکارڈ کی گئی ۔
اس کے علاوہ سولانا 15 فیصد سے زیادہ نیچے تھا۔ کئی دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔