اہم ترین

یوکرینی صدر ٹرمپ کی قیادت میں روس سے مذاکرات کے لیے تیار

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن کی جانب صلح کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر جلد از جلد مذاکرات اور امن معاہدے کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔

چند روز قبل امریکا اور یوکرین کے صدور کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں میڈیا کے سامنے کافی تلخ باتیں ہوئی تھیں ۔ ٹرمہ نے زیلنسکی کو واپس بھیج دیا تھا ۔

یوکرین کے صدر ولاودیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن کی جانب صلح کا ہاتھ بڑھادیاہے۔

ایکس پر ٹوئٹ میں انہوں نے صدر ٹرمپ سے جنگ کے خاتمے پر اختلافات پر تلخ کلامی کو “افسوس ناک” قرار دیتے ہوئے امریکا سے یوکرین کی نایاب معدنیات پر معاہدہ کرنے کے لیے آمادگی بھی ظاہر کردی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کی خود مختاری اور آزادی کو برقرار رکھنے میں امریکہ نے جو کچھ کیا ہے ہم اس کے شکر گزار ہیں۔ ہم چاہیں گے کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون اور بات چیت تعمیری ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ میں پڑے۔ ہم جلد از جلد مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں پہلا مرحلہ یوکرین اور روس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی ہونا چاہی

پاکستان