اہم ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے ایوان زیریں کانگریس سے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں پر ہونے والے خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکاسے معاہدے اور کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد 26 اگست 2021 کو کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر خودکش بمباروں اور مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا تھا۔ جب وہاں ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہزاروں افغان باشندے اور امریکی فوجی موجود تھے۔

اس حملے میں تقریباً 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران کہا مریکہ ایک بار پھر بنیاد پرست اسلامی شدت پسند قوتوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جس طریقے سے امریکی افواج کا انخلا کیا گیا وہ شاید ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملےکے ذمہ دار مرکزی ملزم پکڑ لیا ہے اور اس میں مدد کرنے پر وہ حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ان 13 خاندانوں کے لیے ایک بہت ہی اہم دن ہے جن کے پیارے اس حملے میں مارے گئے تھے۔

پاکستان