اہم ترین

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

بنوں کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خوارج اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بنوں کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کسی کو بھی پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بنوں کینٹ حملے کے منصوبہ ساز اور سہولت کار بھی جلد گرفتار ہوں گے، پاک فوج ریاست کے امن و استحکام کے لیے ہر قیمت پر جنگ جاری رکھے گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی، افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، پاک فوج قوم کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی،

پاکستان