اہم ترین

اداکارہ نادیہ حسین کا شوہر کروڑوں روبے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار

ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو کروڑوں روبے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔۔

نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان بینک الفلاح سیکیورٹیز کے سی ای او تھے۔

انہیں بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو ملنے والی شکایت کے مطابق عاطف محمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے تیسرے فریق کے ذریعے 65 کروڑ 04 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کئے اور کمپنی فنڈز سے انہیں بلند شرح سود ادا کیا۔

شکایت کے مطابق عاطف محمد خان نے 8 کروڑ روپے کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے بھی استعمال کیا ۔ اس سارے عمل میں سابق سی ایف او فیصل شیخ اور اور امتیاز احمد نے انہیں سہولیات فراہم کیں۔

اس فراڈ کے باعث کمپنی کو اپنی مالی ساکھ بچانے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے کا سرمایہ شامل کرناپڑا۔

ایف آئی اے کے مطابق عاطف محمد خان کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خرد برد میں ملوث ہیں اور انہیں مکمل چھان بین کے بعد ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان