امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق بائیڈن حکومت کا بٹ کوائن کی بڑی مقدار فروخت کرنے کا فیصلہ ’احمقانہ‘ تھا۔
وائٹ ہاؤس میں پہلی کرپٹو سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کرپٹو سیگمنٹ سے متعلق کئی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز، ٹرمپ حکومت کے اہلکار اور ارکان پارلیمنٹ نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔
سمٹ سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں امریکی حکومت نے بے وقوفی کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ہزاروں بٹ کوائنز فروخت کیے ہیں۔ یہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن نے انتخابات سے چند ماہ قبل کرپٹو کرنسی کی جانب راغب ہونا شروع ہوگئے تھے۔کیونکہ انہیں احساس تھا کہ کتنے لوگ اسے پسند کر رہے ہیں۔ تاہم یہ بائیڈن کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوا۔
امریکی صدر نے کہاکہ ان کی حکومت امریکہ کو کرپٹو کا دارالحکومت بنانے جا رہی ہے۔ پچھلے سال انہوں نے وعدہ کیا تھا اور ہم اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں۔