اہم ترین

خود اپنا اے آئی چیٹ بوٹ بنائیں، واٹس ایپ میں فیچر جلد ہی آنے والا ہے

واٹس ایپ کے صارفین جلد ہی ذاتی نوعیت کے اے آئی چیٹ بوٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ کمپنی اس فیچر کو جلد ہی صارفین کے لئے فراہم کرسکتی ہے۔

دنیا بھر کی ٹیک کمپنیاں اپنی تمام توجہ اے آئی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ہر کمپنی کی کوشش ہے کہ اے آئی کو اپنی مصنوعات یا سروس میں ضم کرکے صارفین کی توجہ حاصل کرے۔

کچھ عرصہ قبل خبر آئی تھی کہ فی الحال میٹا اے آئی تک ویب سائٹس، فیس بک اور انسٹاگرام وغیرہ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ اب اسے ایک الگ ایپ کے طور پر لایا جا سکتا ہے۔

لیکن بڑی خبر یہ ہے کہ میٹا ہی کی انسٹنٹ میسجینگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین جلد ہی اپنا اے آئی چیٹ بوٹ بنانے کا فیچر حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اس اے آئی چیٹ بوٹ کی شخصیت سے لے کر ہر چیز کا فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا وہ اسے کام یا تفریح ​​کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

فی الحال اس فیچر پر کام جاری ہے اور اسے آئندہ چند اپ ڈیٹس میں آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو اے آئی کریکٹر بنانے کی اجازت دے گا۔ شخصیت اور کردار کے بارے میں معلومات فراہم کر کے اسے مکمل طور پر ذاتی بنایا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر صرف میٹا اے آئی کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرے گا۔

اسے بنانے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو کچھ سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اس اے ائی کے ساتھ کیا کام کرنا ہے اور یہ دوسروں سے کیسے مختلف ہوگا۔ صارفین اس کی توجہ کا انتخاب بھی کر سکیں گے جس میں پیداواری صلاحیت، تفریح ​​اور مدد شامل ہے۔ ایک بار بننے کے بعد، یہ صارف کی ضروریات بشمول تفریح ​​اور ترغیب کو پورا کر سکے گا۔

واٹس ایپ بھی اس عمل کو آسان بنانے میں مدد دے گا۔ اگر کوئی صارف ذاتی نوعیت کے سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتا ہے، تو واٹس ایپ پہلے سے طے شدہ جوابات کے ساتھ اے آئی بنانے میں مدد کرے گا۔

صارف کو اس چیٹ بوٹ کی تمام تفصیلات پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گا اور وہ سیٹ اپ ہونے کے بعد ان میں ترمیم اور ہٹا سکے گا۔ تمام تفصیلات مکمل ہونے کے بعد، یہ چیٹ بوٹ AI ٹیب میں شائع ہو جائے گا، جہاں سے دوسرے چیٹ بوٹس کے ساتھ اس تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

پاکستان