اہم ترین

سلمان خان کی سکندر کسی دوسری فلم کا ری میک ہے؟

بالی ووڈ کے میگا اسٹار اس مرتبہ پھر عید الفطر پر اپنی نئی فلم سکندر کے ساتھ بڑے پردے پر آرہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اس فلم پر ری میک کا الزام لگایا جارہا ہے ۔ جس پر اب اس کے ڈائریکٹر سامنے آگئے ہیں۔

بالی ووڈ کے ہدایت کار اے آر مروگاداس اپنی شاندار فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی اگلی فلم ’’سکندر‘‘ کے لیے تیار ہیں۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم ری کسی دوسری فلم کا میک نہیں ہے۔ بلکہ اس کی کہانی اصل ہے۔

اے آر مروگاداس کا کہنا تھا کہ سکندر کا ہر منظر اور ہر فریم اپنی اصل سوچ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ یہ کسی موجودہ فلم کا ریمیک یا موافقت نہیں ہے۔

سکندر‘‘ کی کوریوگرافر فرح خان نے بھی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔

فرح خان نے کہا کہ وہ سلمان اور ساجد ناڈیاڈ والا دونوں کے ساتھ کافی عرصے سے جُڑی ہیں، ایک بچپن کا دوست ہے اور دوسرا بھائی، ان دونوں کے ساتھ بہت سارے گانے کوریو گراف کئے ہیں لیکن زہرہ جبین کرنا واقعی خاص تھا، یقین ہے کہ یہ گانا ہٹ ہو گا، اور سلمان کے ساتھ اتنے عرصے کے بعد یہ کام کرنا بہت آسان تھا۔

سلمان ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد بڑے پردے پر سکندر کے ذریعے واپسی کررہے ہے۔ وہ آخری بار 2023 کی ایکشن انٹرٹینر ‘ٹائیگر 3’ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم میں سلمان اور ساجد ناڈیاڈوالا ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل دونوں نے 2014 کی بلاک بسٹر فلم ’کک‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

پاکستان