اہم ترین

مجھے جان سے مارنے کے لئے لوگ گھر کے باہر دندناتے پھرتے تھے: گوندا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار گوندا کہتے ہیں کہ انہیں تباہ کرنے کے لئے باقاعدہ سازش کی گئی۔ لوگ انہیں جان سے مارنے کے لئے گھر کے باہر دندناتے پھرتے تھے۔

بالی ووڈ اداکار گوندا کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔ گزشتہ چھ سال میں وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیرئیر کی تنزلی کو سازش کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔ جب لوگ لکھ رہے تھے کہ میرے پاس کام نہیں ہے، تو میں نے دراصل 100 کروڑ روپے کی فلموں کو ٹھکرا دیا۔ کیونکہ فلموں کے کردار وہی تھے جو ان دنوں دیکھے جارہے تھے ۔

گووندا نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو ہمیشہ اپنے دل کی بات سننی چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ کیا صحیح ہے کیونکہ اپنے ساتھ ایماندار ہونا سب سے اہم چیز ہے۔

بالی ووڈ اسٹار نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ میں لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی۔ وہ بدنامی کے دور سے گزرے کیونکہ لوگ انڈسٹری سے باہر کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کھیل کھیلنا شروع کر دیے، وہ ان کا نام نہیں لے سکتا کیونکہ وہ انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے اب تک زندہ ہیں

پاکستان