اہم ترین

بالوں سے خشکی دور کرنے کے 6 بہترین گھریلو ٹوٹکے


خواتین ہوں یا مرد ۔۔ سر کی خشکی سے ہی سب ہی پریشان ۔۔ ماہری کا کہنا ہے کہ سر کی جلد پر خشکی مردہ خلیوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن گھریلو ٹوٹکوں سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔۔

خشکی بالوں سے متعلق بہت سے مسائل میں سے ایک ہے۔ سر کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنا اور ماحولیاتی وجوہات بھی خشکی کا باعث بنتی ہیں۔ خشکی کی وجہ سے سر پر خارش ہوتی ہے ۔ اگر آپ بھی خشکی سے پریشان ہیں تو آپ یہاں دیے گئے گھریلو ٹوٹکے استعمال کر سکتے ہیں۔

چاول کا پانی

چاول کا پانی اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔ چاول کے پانی کے استعمال سے خشکی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ایک کپ کچے چاول کو ایک گلاس پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ آدھے گھنٹے بعد اس پانی کو چھان کر الگ کر لیں۔ چاول کے پانی کو بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک اچھی طرح لگائیں۔

چاولوں کا پانی 15 سے 20 منٹ تک سر پر لگانے کے بعد باقی پانی سر پر ڈال کر سر دھو لیں۔ بالوں کو ہفتے میں 2 سے 3 بار چاول کے پانی سے دھویا جا سکتا ہے۔ چاول کا پانی بالوں کو نرم اور چمکدار بنانے میں بھی کارآمد ہے۔

دہی

دہی کو خشکی کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ ایک پیالی دہی کو اچھی طرح سر پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک بالوں میں لگانے کے بعد اسے صاف کر لیں۔ خشکی بالکل ختم ہوجاتی ہے۔

سرکہ

سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے بھی خشکی دور ہوتی ہے۔ اس کے لیے ایک مگ پانی میں تھوڑاایپل سائڈر سرکہ ڈالیں۔ اسے اچھی طرح مکس کر کے سر پر لگائیں اور 5 سے 10 منٹ بعد سادہ پانی لگا کر سر کو صاف کریں۔

بیکنگ سوڈا

ضرورت کے مطابق بیکنگ سوڈا میں پانی ملا کر گیلا پیسٹ تیار کریں۔ اسے بالوں کی جلد پر لگائیں اور آہستہ سے رگڑیں اور پھر دھو لیں۔ سر کی جلد پر جمع خشکی ختم ہونے لگتی ہے۔

لیموں

خشکی سے نجات کے لیے ایک کپ پانی میں 2 چمچ لیموں کا رس ملا کر بالوں پر لگائیں۔ اس پانی سے بال دھونے سے خشکی کم ہوتی ہے۔

نیم کے پتے

نیم کے پتوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں۔ اس پانی کو ٹھنڈا کر کے بالوں کو دھونے سے خشکی کم ہوتی ہے، خارش کم ہوتی ہے اور سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔

انتباہ: یہ مشورے کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پاکستان