امیتابھ بچن سال 2000 سے بھارتی ٹی وی کے کامیاب ترین کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کررہے ہیں۔۔ لیکن خبریں یہ ہیں کہ اب انہوں نے کے بی سی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امیتابھ بچن اپنے کوئز ریئلٹی شو کون بنےگا کروڑ پتی (کے بی سی) کے لیے جانے جاتے ہیں وہ سال 2000 سے اس کوئز شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ لیکن بھارت کی ایک ویب سائیٹ منی کنٹرول نے دعویی کیا ہےکہ اب خبر یہ ہے کہ امیتابھ بچن کے بی سی چھوڑنے والے ہیں ۔
بگ بی 57 سال کی عمر سے کے بی سی کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ لیکن اب 82 سال کی عمر میں انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن اس عمر میں اپنے کام کا بوجھ کم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔
امیتابھ بچن نے کے بی سی کے سیزن 15 کے دوران ٹی وی انتظامیہ کو بتایا تھا کہ میزبان کے طور پر یہ ان کا آخری سیزن ہے ۔ تاہم امیتابھ بچن نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ۔ لیکن کے بی سی کے اگلے سیزن کے لیے میزبان تلاش کرنا سازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ کے بی سی کے نئے میزبان کی تلاش شروع ہو چکی ہے جس میں کئی بڑے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن برانڈز (آئی آئی ایچ بی) اور ایک اشتہاری ایجنسی کے حالیہ سروے میں ، امیتابھ بچن کے بعد شاہ رخ خان کے بی سی کے نئے میزبان کے طور پر پہلی پسند بن گئے ہیں ۔ ایس آر کے نے اس سے قبل 2007 میں کے بی سی کے تیسرے سیزن کی میزبانی کی تھی ۔
شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ایشوریا رائے بچن اور مہندر سنگھ دھونی بھی مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں۔ ایشوریا رائے بچن اپنی خوبصورتی اور انداز سے شو کیشکل بدل سکتی ہیں ۔ مہندر سنگھ دھونی بھی مداحوں کے پسندیدہ ہیں ۔