سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کی وادی منیٰ میں 13 سو برس قبل تعمیر کی گئی مسجد ’البیعہ‘ کی تعمیر نو مکمل کر کے اسے بحال کردیا ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں قدیم مساجد کو بحال کرنے کا منصوبہ شروع کررکھا ہے۔ جس میں صدیوں پرانی مساجد کو جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ان کی اصلی شکل و صورت کے مطابق بحال کیا جارہاہے۔
اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید30 مساجد کو بحال کیا گیا ہے ۔جن میں وادی منیٰ کی مسجد البیع بھی شامل ہے ۔ یہ چھوٹی لیکن تاریخی لحاظ سے انتہائی اہم مسجد ہے۔
مسجد البیعہ 13 سو برس قبل 144 ہجری میں عباسی خلیفہ ابوجعفر المنصور نے تعمیر کرائی تھی۔ مسجد کا مجموعی رقبہ 457.56 مربع میٹر ہے جس میں بیک وقت 68 افراد نماز باجماعت ادا کر سکتے ہیں۔