بالی ووڈ کی میگا اسٹار سلمان خان کی فلم ریلیز ریلیز ہونے میں چند ہی روز باقی ہیں اور اس کا جادو ابھی سے ہی مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں رشمیکا منڈانا ، کاجل اگروال ، شرمن جوشی اور ستیہ راج نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں ۔
چند روز پہلے تک ‘سکندر’ کے بارے میں باتیں بہت کم ہورہی تھیں۔ کیونکہ فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کی تاریخ سے صرف ایک ہفتے پہلے ہی لانچ کیا گیا۔ لیکن اب روایتی انداز سے سلمان خان کے مداحوں کا جنون بڑھ گیا ہے ۔ بھارت میں فلم کی ایڈوانس بکنگ زوروں پر جاری ہے۔
بالیووڈ کے بھائی جان کی نئی فلم کے لئے جہاں مداح بہت پرجوش ہیں وہیں سینما گھر مالکان کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔ ٹکٹوں کی ایدوانس بکنگ پرقیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
بھارت بھر کے ان سینما گھروں مٰں جہاں فلمکے ٹکٹ 90 روپتے سے 200 روپے کے درمیان تھے وہاں اس فلم کی بکنگ 700 روپے پر جاپہنچی ہے۔ اسی طرح ملٹی پلیکس میں ٹکٹوں کے دام 2 ہزار روپے تک چلے گئے ہیں۔
آسمان کو چھوتی قیمتوں کوجہاں ایک طبقہ خوش آئند قرار دے رہا ہے ۔ وہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے ہی کچھ لوگ اسے غیر حقیقت پسندانہ عمل گردانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدر قیمتوں سے ملک کا بہت بڑا طبقہ سینما گھروں سے دور ہوجائے گا۔