اہم ترین

سوالبارڈ : دنیا میں وہ جگہ جہاں پیدا ہونا اور مرنا غیر قانونی ہے

پیدائش اور موت پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن دنیا میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں پیدا ہونا اور مرنا غیر قانونی ہے ۔ لیکن دیکھتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے ۔

کہنے کو تو دنیا اب گلوبل ولیج بن چکی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کرہ ارض پر ایسے مقام بھی ہیں جہاں اب تک کوئی انسان قدم نہیں رکھ سکا اور ایسے علاقے بھی ہیں جہاں کے رواج اور قوانین عام انسانوں کوبہت عجیب لگتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دنیا کی ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں جنم دینا اور مرنا غیر قانونی ہے ۔ یہ اس جزیرے کے کچھ اصول ہیں جو اسے رہنے کے قابل نہیں بناتے ہیں ، لیکن پھر بھی لوگ یہاں رہتے ہیں

سوالبارڈ ایک ایسی خوبصورت جگہ ہے کہ ایک بار یہاں آنے کے بعد آپ کو واپس جانے کا دل نہیں کرے گا، ناروے کا یہ جزیرہ قطب شمالی میں واقع ہے۔ یہ دنیا کی ان چند جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ویزا کی ضرورت نہیں ہے ۔ لیکن اگر کسی کو یہاں رہنا ہے تو یہاں کے قوانین و ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے ۔

درحقیقت یہاں اتنی سردی ہے کہ مردہ شخص کا جسم قدرتی طور پر تحلیل نہیں ہوپاتا۔ ایسی حالت میں اگر کوئی کسی بیماری سے مر جائے تو اس کے جسم کو تحلیل ہونے میں کئی دہائیاں درکار ہوتی ہیِں ۔ ایسی صورت حال میں ان وائرسوں کے وہاں موجود دوسرے لوگوں میں پھیلنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔

اس لیے یہاں کی انتظامیہ نے لوگوں کو یہاں مرنے اور دفن ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ اگر کسی شخص کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ جاتی ہے یا کسی کی موت کا خدشہ ہوتا ہے تو اسے ہیلی کاپٹر کی مدد سے دوسرے علاقے میں لے جایا جاتا ہے اور موت کے بعد اسے وہیں سپرد خاک کردیا جاتا ہے۔

اسی طرح یہاں بچے کو جنم دینا بھی منع ہے ۔ اگر کوئی عورت حاملہ ہے تو قاعدہ یہ ہے کہ اسے زچگی سے پہلے نکلنا ہوگا ۔ کیونکہ یہ اتنا چھوٹا جزیرہ ہے اور وہاں ایک چھوٹا سا ہسپتال ہے اور اس میں ضروری سہولیات نہیں۔ ایسے میں کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے خواتین کو دوسری جگہ جانا پڑتا ہے تاکہ زچہ اور بچہ صحتمند رہیں۔

پاکستان