اہم ترین

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی قربتیں: سیاسی اتحاد میں پیشرفت

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی قیادت میں قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد کے معاملے مٰں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور اب تک مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کرنے کے حوالے سے سخت مخالف تھے تاہم اب وہ بھی اس پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی مکمل خواہش اور وقت کے تقاضا کے پیش نظر وزیراعلی علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے کو بھی تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن الائنس میں شامل ہونے کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو پیغامات بھی بھیج رکھے ہیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی اپنے اہم ارکان سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان