اہم ترین

جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم بخوبی جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، دہشتگردی کا ایک مقصد پاکستان کو ان وسائل سے استفادہ کرنے سے روکنا ہے، ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں۔

انہوں نےکہا کہ ماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی تحفظ کیلئے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ذاتی اختلاف بھلا کر قومی یکجہتی اور اتفاق ترقی کا واحد راستہ ہے۔ پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں کہ ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔ ورنہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

پاکستان