میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے 200 افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق میانمار میں کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہبھی جاری ہے۔
میانمار میں آنے والا یہ زلزلے بنگلہ دیش، بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی محسوس کیا گیا کہ تھائی ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایک عمارت کے ملبے تلے دفن دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب چین کے صوبہ یونان اور سیچوان میں بھی اس زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سرحدی شہر رویلی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔