اہم ترین

قوم کو عید کا تحفہ: پیٹرول پورے ایک روپے فی لیٹر سستا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر میں کمی جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھ کر قوم کو عید کا تحفہ دے دیا۔۔

حکومت کی جانب سے ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں رد و بدل کیا جاتا ہے تاہم عید الفطر کی چھٹیوں کے باعث نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان 28 مارچ کو ہی کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر میں کمی کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد اب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے پر آگئی ہے تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد یہ 169 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، مٹی کے تیل پر 10 روپے 96 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔

پاکستان