اہم ترین

بابا وینگا کی خوفناک پیش گوئی: فون استعمال کرنے والوں کی نیند اُڑ جائے گی

مستقبل میں ہونے والے واقعات سے متعلق پیشگوئی کرنے والی نابینا خاتون آنجہانی وینگیلیا پانڈیوا گوشتیرووا المعروف بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق ایک پیش گوئی نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔

بلغاریہ سے تعلقرکھنے والی بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوگیا تھا لیکن عالمی سطح پر مستقبل میں آنے والی قدرتی آفت، سیاسی صورت حال یا کسی بھی اہم واقعے ان کی پیش گوئیاں آج بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔

بابا وانگا نے موت سے پہلے نے ایسی بہت سی پیش گوئیاں کی ہیں ، جنہیں حال اور مستقبل کے حوالے سے خوفناک کہا جاسکتا ہے۔ ایسی ہی ایک پیش گوئی موبائل فون کے استعمال کے بارے میں بھی ہے ، جو لوگوں کو حیران کر سکتی ہے ۔

بابا وینگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2022 میں لوگ اسکرین پر زیادہ وقت گزارنا شروع کر دیں گے ۔ آج کے دور میں موبائل فون کی لت بڑھ رہی ہے۔ موبائل فون ہو ، ٹی وی ہو یا لیپ ٹاپ ، ان سب چیزوں کی تصرف ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں۔ بلکہ آج پوری دنیا موبائل فون پر چل رہی ہے ۔ کم عمری میں ہی بچے موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

بابا وینگا کی بہت سی پیش گوئیاں ہیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں ۔ اس نے دوسری جنگ عظیم کی پیشین گوئی کی ۔ اس کے علاوہ 2004 کی سونامی ، 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ ، اسٹالن اور زار بورس سوم کی موت کی تاریخیں ، یہ سب باتیں بابا وینگا نے پہلے ہی بتا دی تھیں ۔ بابا وینگا نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ تیسری عالمی جنگ 2025 سے شروع ہوگی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 2043 سے یورپ میں مسلم راج قائم ہو جائے گا ۔

پاکستان