صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں ہنگامی طور پر نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے اور اس وقت وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز عید الفطر کے دن نواب شاہ میں تھے ۔ جہاں انہوں نے مقامی پارٹی رہنماؤں اور عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کیں۔
گزشتہ شب ان کی طبیعت بغری جس کے بعد انہیں کراچی لایا گیا۔ صدر مملکت اس وقت کراچی میں ہی موجود ہیں۔
ان کے معالج ڈاکٹر عاصم کی صحت اور علاج کی نگرانی کررہے ہیں۔ ان ہی کے اسپتال میں صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔ اسپتال کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
آصف علی زرداری پھیپھڑوں اور دل سمیت کئی بیماریوں کا شکار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دبئی میں بھی ان کا علاج ہوا تھا ۔ اس کے علاوہ وہ 2022 اور 2019 میں بھی شدید علیل رہ چکے ہیں۔