اہم ترین

گوری خان کو چند مہینوں میں کروڑوں روپے کا منافع

شاہ رخ خان کے گھر منات کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے ۔ اس کی وجہ سے پورا خاندان پالی ہل منتقل ہورہا ہے۔ گھر کیتزئین و آرائش کے لئے کنگ خان کی اہلیہ گوری نے اپناایک فلیٹ بھاری منافع میں فروخت کیا ہے ۔

شاہ رخ خان اور گوری خان اپنے گھر منت کی تزئین و آرائش کے لیے تیار ہیں ۔ جسکے بعد یہ گھر اور بھر پر آسائش ہونے والا ہے ۔

جلدہی کنگ خان پورے خاندان کے ساتھ پالی ہل میں دو لگژری ڈوپلیکس اپارٹمنٹس میں منتقل ہو جائیں گے ۔ شاہ رخ نے یہ اپارٹمنٹ اداکار جیکی بھگنانی اور ان کی بہن دیپشیکھا سے کرائے پر لیا ہے۔

گوری نے منت کی تزئین و آرائش کے لیے ایک منافع بخش اقدام اٹھایا ہے ۔ انہوں نے اپنا فلیٹ بیچ دیا ہے ۔ اس میں انہیں کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

گوری خان نے ممبئی کے علاقے دادرا ویسٹ میں اپنا فلیٹ بیچ دیا ہے ۔ گوری نے یہ پرتعیش فلیٹ ڈھائی سال پہلے خریدا تھا ۔

بھارتی ویہب سائیٹ منی کنٹرول کے مطابق فلیٹ کی خرید و فروخت کا یہ معاملہ سرکاری کھاتوں میں مارچ 2025 میں درج کیا گیا تھا ۔

کوہ نور الٹیسیمو نامی رہائشی عمارت میں گوری کا اپارٹمنٹ ہے۔ اپارٹمنٹ 1985 مربع فٹ میں بنایا گیا ہے ۔ اس کا کارپٹ ایریا 1803.94 مربع فٹ ہے ۔ اس میں دو پارکنگ کی جگہیں بھی شامل ہیں ۔

گوری نے یہ اپارٹمنٹ اگست 2022 میں 8.5 کروڑ میں لیا تھا ۔ گوری نے یہ اپارٹمنٹ 3.1 کروڑ روپے کے منافع میں فروخت کیا ہے ۔ اسے 11.61 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے ۔

پاکستان