اہم ترین

گھیبلی ٹرینڈ وائرل ہونے کے بعد چیٹ جی پی ٹی سروس ڈاؤن

اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو اپنے ہی اینیمیشن فہچر گھیبیلی کی بھرپور مقبولیت کی وجہ سے اپنی سروس جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی ٹیک کمپنی اوپن اے آئی کے اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے حال ہی میں اسٹوڈیو-گھیبلی نامی فیچر کو شامل کیا ہے، جو صارفین کی تصاویر کو اسٹوڈیو-گھیبلی آرٹ میں تبدیل کرتا ہے۔

گھیبلی کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اوپن اے آئی نے اسے اب تمام ورژنز پر فراہم کردیا ہے۔

یہ فیچر دنیا بھر میں اس قدر مقبول ہوگیا ہے کہ اب چیٹ جی پی ٹی کو اپنی سروس جاریرکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی کی سروس میں خلک کی ہزاروں شکایتیں موصول ہوچکی ہیں۔

صارفین کو ویب سائٹ یا ایپ کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں درپیش نہیں لیکن چیٹ بوٹ چیٹنگ کے دوران جواب نہیں دے رہا ۔ اس کے بجائے ایک تحریر لکھی نظر آتی ہے “ردعمل دیتے وقت کچھ غلط ہو گیا ۔ اگر یہ مسئلہ برقرار رہتا ہے تو ، براہ کرم ہمارے ہیلپ سینٹر کے ذریعے پر ہم سے رابطہ کریں ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چیٹ جی پی ٹی نے اس سال ڈاؤن ٹائم کا تجربہ کیا ہے ۔ پچھلے ہفتے بھی اسی طرح کی بندش ہوئی تھی ، جب گھیبلی اے آئی آرٹ ٹرینڈ بڑے پیمانے پر وائرل ہوا تھا ۔ اس وقت اوپن اے آئی نے اپنے بیان میں اس بندش کو تسلیم کیا تھا۔

دوسری جانب گھیبلی نے اوپن اے ائی پر نوٹوں کی بارش کردی ہے۔ گزشتہ ہفتے اوپن اے آئی نے اسی فیچر کی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔

پاکستان