چاہے آپ اپنے گھر کو کتنا ہی صاف رکھیں ، ایک گھر میں گھس جانے والے چوہے کو نکالنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کبھی یہ چوہے کھانے یینے کی اشیا کا خانہ خراب کردیتے ہیں تو کبھی کپڑوں اور دیگر اشیا تک کو کتر ڈالتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے کئی اقسامکی بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔
عام طور پر چوہے گٹر، نالیوں یا کچرا کنڈیوں سے گھروں میں داخل ہوتے ہیں ں اور اپنے ساتھ بہت سی بیماریاں بھی لاتے ہیں ، جو مہلک ہو سکتی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں گھر کے کسی بھی کونے میں چوہا مر جائے تو بھی یہ بہت سی بیماریاں پھیلا سکتا ہے ۔
ہر سال 4اپریل کو چوہوں کے عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ اس کا مقصد اس سے پھیلنے والی بیماریوں سےمتعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ہم آپ کو چوہوں کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں بتائیں گے جو چوہوں کی موت کے بعد بھی بہت مہلک ہو سکتی ہیں ۔
بخار
چوہے کے کاٹنے کا بخار اکثر چوہوں کے کاٹنے سے یا ان کے پیشاب یا پاخانہ سے پھیلتا ہے ۔ دراصل ، جب چوہے آپ کے گھر میں نالے یا گندگی سے آتے ہیں ، تو وہ اپنے ساتھ بہت سارے بیکٹیریا بھی لاتے ہیں ، چوہے کے کاٹنے والے بخار جیسی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔
لیپٹو اسپائروسس
یہ بیماری چوہوں کے پیشاب سے پھیلتی ہے ۔ یہ ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو بخار ، سر درد ، پٹھوں میں درد اور الٹی جیسی علامات کا سبب بنتا ہے ۔ شدید صورتوں میں ، یہ گردوں میں خرابی اور موت کا باعث بن سکتا ہے ۔
طاعون
یہ مچھروں سے پھیلنے والا بیکٹیریل انفیکشن بھی ہے ۔ علامات میں بخار ، کھانسی اور سانس کی قلت شامل ہیں ۔ اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ سنگین ہو سکتا ہے ۔ ماضی میؐںاس سے لاکھوں لوگ ہلات ہوچکے ہیں۔
تپ دق
یہ وائرس کی ایک قسم ہے جو چوہوں کے پاخانہ یا پیشاب سے رابطے کے ذریعے پھیلتی ہے ۔ یہ براہ راست انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے. ضرورت سے زیادہ کھانسی پھیپھڑوں میں درد کا سبب بن سکتی ہے ۔ علامات میں بخار ، کھانسی اور سانس کی قلت شامل ہیں ۔