اہم ترین

دھمال کے چوتھے سیکوئل کی شوٹنگ شروع

بالیووڈ مین آج کل اجے دیو گن کی نئی فلم ریڈ 2 کے چرچے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہو نے اپنی ایک اور نئی فلم کی فرنچائز کا اعلان کیا ہے۔ اب تک اس فرنچائز کی تین فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں اور تینوں ہی کافی ہٹ رہی ہیں۔

اجے دیوگن نے اپنی ایک اور نئی فلم کی فرنچائز کا اعلان کیا ہے۔ اب تک اس فرنچائز کی تین فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں اور تینوں ہی کافی ہٹ رہی ہیں۔ اب اجے دیوگن نے اپنی چوتھی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس فلم کا نام دھمال 4 ہے۔

اجے دیوگن نے دھمال کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ اسٹار کاسٹ کے علاوہ دھمال 4 کے بنانے والوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

پہلی تصویر میں اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، جاوید جعفری، سنجے مشرا اور سنجیدہ شیخ نظر آ رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں اندرا کمار اور بھوشن کمار دیگر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کے مطابق، دھمال 4 کی ہدایت کاری اندرا کمار کریں گے، جنہوں نے پچھلے تمام حصوں کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔

فلم میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، سنجے مشرا اور جاوید جعفری کی جوڑی مرکزی کردار اداکررہی ہے ۔

انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ٹوٹل دھمال (2019) کا حصہ بھی تھے، وہ بھی دھمال 4 میں نظر آئیں گے۔

پاکستان