سعودی عرب کی وزارت حج نے دنیا بھر سے عمرہ کی غرض سے آنے والے زائرین کو متنبہ دیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عمرہ ویزے پر آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 29 اپریل سے پہلے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ جائیں۔
ہدایت نامے میں کہاگیا ہے کہ 29 اپریل کے بعد عمرہ ویزے کے حامل افراد کا ملک میں قیام غیرقانونی شمار ہوگا جس پر انہیں قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری خبر کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری نئی وارننگ انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزے پر غیر قانونی قیام کرنے والوں کو ضوابط کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ عمرہ اور سیاحتی ویزا پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ۔ ایسا حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔