اہم ترین

اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر اُن کا اثر رسوخ ہوتا تو وہ آج پی سی بی کے چیئرمین ہوتے۔

گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونر کھلاڑی بہت تھے، اب ایسا نہیں۔ اگر آپ کہیں کہ بابر رنز کرے گا یا شاہین آؤٹ کرے گا تو ہی ہم جیتیں گے ایسا نہیں ہو سکتا، یہ ایک ٹیم گیم ہے۔ سب کو ہی اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔

پی سی بی میں اعلیٰ عہدے کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ کیا مجھے اچھا لگے گا کہ میں پی سی بی کے پاس جاؤں اور کہوں کہ مجھے نوکری چاہیے، عزت دینے سے عزت ملتی ہے۔مجھے ان چیزوں کا شوق نہیں اور نہ ہی مجھے کرسی کا لالچ ہے، نہ مجھے ان کے کانٹریکٹ چاہییں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرے پاس سب کچھ ہے، مجھے پی سی بی میں کبھی موقع ملا تو میں صرف پاکستان اور پلیئرز کی خاطر آؤں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا چیئرمین جو بھی آتا ہے وہ سیاسی بنیاد پر آتا ہے، چہرے بدلنے سے سسٹم نہیں بدلتا۔ ’ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن یہ ٹیلنٹ ضائع بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے۔

پاکستان