پاکستان سپر لیگ 10میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پشاور زلمی اور کنگز کے درمیان نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں 21 اپریل کو کھیلے گئےمیچ میں کئی سنسنی خیز لمحات آئے۔ نسبتاً کم اسکور والے اس میچ میں کراچی نے دو وکٹوں سے فتح پائی ۔
پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اس کے ھق میں اچھا نہیں رہا۔ 15ویں اوور میں عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد بلے باز کے قریب جاکر نامناسب الفاظ کہے۔
آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے عامر جمال کو آئی سی سی قوانین کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی مرتکب پاتے ہوئے میچ ریفری کو رپورٹ کیا۔
ضابطہ اخلاق لیول کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا،
اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور اشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔