اہم ترین

پاریش راول کا اپنا ہی پیشاب شراب کی طرح پینے کا انکشاف

پاریش راول بالی ووڈ کے سب سے ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک اداکار کے والد کے مشورے پر انہوں نے اپنا پیشاب بیئر کی طرح 15 دن تک پیا۔

لنن ٹاپ نامی نیوز ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں پریش راول نے انکشاف کیا کہ انہوں نے راجکمار سنتوشی کی فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ سے ٹھیک ہونے کے لیے اپنا پیشاب پیا۔

انہوں نے بتایا کہ راکیش پانڈے کے ساتھ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ان کی ٹانگ میں چوٹ آئی تھی جس کے بعد ٹینو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال لے گئے۔ وہ ‘خوفزدہ’ تھے اور سوچتے تھے کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔

پاریش راول نے کہا کہ جب اسپتال میں تھے تو اجےوید گن کے والد ویرو دیوگن ان سے ملاقات کے لئے آئے، تکلیف جاننے کے بعد انہوں نے کہا کہ صبح سب سے پہلے پیشاب پی لو، ساتھ ہی شراب، گوشت اور تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کی بھی ہدایت کردی۔

پاریش راول نے سوچا کہ اگر انہیں پیشاب پینا پڑے تو وہ ایسے ہی نہیں پییں گے۔ وہ اسے بیئر کی طرح گھونٹ گھونٹ پی کر پیئیں گے۔ انہوں نے 15 دن تک ایسا ہی کیا اور جب ایکسرے کی رپورٹ آئی تو ڈاکٹر حیران رہ گئے، ڈاکٹر نے ایکسرے پر سفید پرت دیکھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ٹھیک ہو گیا ہے۔

پاکستان