اہم ترین

بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی گئی

پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سوشل میڈیا پر بھی بڑھ گئی ہے۔۔ مودی سرکار نے پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی ہے ۔۔۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ جنگی جنون میں مبتلا سوشل میڈیا انفلوئنسرز اس آگ کو مزید بھڑکا رہے ہیں ۔ جس کا جواب پاکستانی میڈیا اور سوشل میدیا سے بھی بھرپور انداز میں دیا جارہا ہے۔

بھارت کو سچائی راس نہیں آرہی کیونکہ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے کئے جانے والے غیر جانبدار تبصروں اور تجزیوں کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پول کھل رہا ہے۔ اسی سے خوفزدہ ہوکر بھارتی وزارت دفاع نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔

جن یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی ہے ان میں جیو نیوز، اے آر وائی نیوز ، ڈان نیوز، سما اسپورٹس، بول نیوز ، جی این این اور سنو نیوز ایچ ڈی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ارشاد بھٹی، رفتار، رازی نامہ، منیب فاروق ، عاصمہ شیرازی ، عمر چیمہ ایکسکلیوزیو اور عذیر کرکٹ بھی شامل ہیں۔

ان 16 یوٹیوب چینلز میں سے 7 چینل ایسے ہیں جن کے سبسکرائبرز لاکھوں میں ہیں اور ان میں سے کچھ چینلز کا شمار پاکستان کے ٹاپ نیوز چینلز میں ہوتا ہے۔

پاکستان