اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی کے دوران ملک میں سائبر حملوں کا خطرہ

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ملک میں سائبر حملوں کا الرٹ جاری کردیا۔۔

ایڈوائزری میں کہاگیا ہےکہ جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کیجانب سے جاری الرٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا شعبے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

نیشنل سرٹ نے سائبر حملوں کے لیے اسپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئےکہا ہےکہ حملہ آور اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اسٹرٹیجک انفراسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے

سائبر حملوں کی صورت میں ڈیٹا چوری اور مالی نقصان کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ملک میں فنانشل اداروں اور بینکنگ سسٹمز میں سائبر کرائم کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل سرٹ کی حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ سائبر حملوں سے سیاسی عدم استحکام اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ادارے فوری طور پر اپنے سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ کروائیں۔

پاکستان