اہم ترین

اسپین اور پرتگال میں بجلی کابریک ڈاؤن، نظامِ زندگی مفلوج

اسپین اور پرتگال میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے نظام زندگی کو پوری طرح مفلوج کردیا۔

اے ایف پی کےمطابق پیر 28اپریل کی دوپہر اسپین اور پرتگال کے بیشتر علاقوں جب کہ فرانس کےکچھ حصوں میں اچانک بجلی بند ہوگئی۔

بریک ڈاؤن نے میڈرڈ ، لزبن اور پورٹو سمیت کئی بڑے شہروں کی میٹروز اور لفٹس میں سیکڑوں لوگ پھنس گئے ۔ جب کہ میٹرو اور ٹرینوں کی آمد ورفت بھی معطل ہوگئی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بینکاری نظام اور انٹر نیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔

پرتگال میں متعلقہ ادارے آر ای این کے ترجمان نے کہا کہ ’یورپین انرجی پروڈیوسرز کے تعاون سے پلانٹس کو مرحلہ وار چلا کر بجلی کیفراہمی کو بحال کردیاگیا ہے۔

تینوں ملکوں کی انتظامیہ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بجلی بحال کردی تاہم اس کی حتمیوجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسپین میں اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پاکستان