پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف اپنے جنگی جنون کو بڑھا رہا ہے۔ اسی طرز عمل پر بھارتی فضائیہ نے پہلی مرتبہ شاہراہوں پر رات کو جنگی طیاروں کی لینڈنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریدنرا مودی نے 2019 کے پلوامہ واقعے کی طرح رواں برس پہلگام میں ہونے والے واقعے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سازش رچی ۔ لیکن انتہائی بھونڈے طریقے سے انجام دیئے گئے اس ڈرامے کی کڑیاں بہت کمزور ثابت ہوئیں۔
بھارتی اپوزیشن اور غیر جانبدار صحافیوں کی جانب سے سوال اٹھائے جانے کے بعد اب مودی سرکار نے عوام کے جذبات کو بھڑکانا شروع کردیا ہے۔
چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے پاکستان میں دراندازی کی بھارتی فضائیہ کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لئے فرضی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔۔
گزشتہ رات ریاست اتر پردیش میں کی شاہ جہان پور ہائی پر بھارتی فضائیہہ میں شامل فرانسیسی رافیل اور روسی ساختہ سخوئی طیاروں کی لینڈنگ کی مشقیں شروع کردیں۔
عمومی طور پر ایسی مشقوں کے دوران کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے شہریوں کو دور رکھا جاتا ہے لیکن ان مشقوں کو دکھانے کی غرض سے عام شہریوں کی بڑی تعداد کو وہاں آنے دیا گیا۔ نتیجےمیںبھارت کی سادہ لوح عوام بھی خوش ہوگئے اور انہیں محسوس کرایا گیا کہ بھارتی فضائیہ بہت طاقت ور ہے۔