اہم ترین

کالکی 2989 اے ڈی کے بعد دیپیکا اور پربھاس کی ایک اور نئی فلم

بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کالکی 2989 اے ڈی کے بعد ایک مرتہ پھر جنوبی بھارت کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نئی فلم میںجلوہ گر ہونے والی ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ کی کئی ہیروئنوں نے کام کیا ہے۔ ان ہیروئنوں کے ساتھ کنگ خان نے بڑی سے بڑی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ حالانکہ کبھی کبھار فلاپ فلموں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن ایک ہیروئن ایسی رہی ہے، جس نے آج تک کنگ خان کے ساتھ ایک بھی فلاپ فلم نہیں دی ہے۔ اس ہیروئن کا نام دیپیکا پڈوکون ہے۔ اب دیپیکا پڈوکون اسکرین پر دھماکہ دار واپسی کے لیے تیار ہیں۔

ناظرین کو جلد ہی دیپیکا پڈوکون کچھ بڑے پروجیکٹس میں نظر آ سکتی ہیں۔ جن میں سے ایک پروجیکٹ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ہے۔ جس میں وہ ایک بار پھر پرابھاس کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے نظر آئیں گی۔

فلموں سے متعلق معلومات شیئر کرنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر سدھارتھ آر کانن کی پوسٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون بہت جلد پرابھاس کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کر سکتی ہیں۔ اس فلم کا نام اسپیریٹ ہے۔

اس سے پہلے پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ فلم کالکی 2898 اے ڈی میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔

فلم کی شوٹنگ اسی سال اکتوبر سے شروع ہو سکتی ہے۔ فلم 2027 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ اس فلم کے ذریعے دیپیکا پڈوکون پہلی بار ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ کام کریں گی۔

پاکستان